خصوصی ڈرگ کورٹ ،2025میں 96مقدمات کے فیصلے
جعلی ،ممنوعہ ادویات کی فروخت پر 17کروڑ جرمانے ، 27سال سے زائد قید کی سزائیں ڈرگ مافیا کے 4 بڑے ڈرگ ڈیلرز کو 26 سال قید،13 کروڑ سے زائد جرمانے ہوئے
راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی کی خصوصی ڈرگ کورٹ نے سال 2025میں مجموعی طور 96مقدمات کے فیصلے کرتے ہوئے جعلی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کو مجموعی طور پر 17 کروڑ روپے سے زائد جرمانے اور 27سال سے زائد قید کی سزائیں سنائیں ،جن میں ڈرگ مافیا کے 4 بڑے ڈرگ ڈیلرز کو 26سال قید اور 13کروڑ سے زائد جرمانے کئے گئے ، مقدمات میں سرکار کی پیروی ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کی پراسیکیوشن برانچ کے انچارج کلیم اللہ تارڑ نے کی ،ڈرگ کورٹ کے چیئرمین فیصل بٹ کے روبرو سال 2024 سے زیر التوا 54 مقدمات کے ساتھ سال 2025 میں 87 نئے مقدمات درج ہوئے ،انہوں نے کل 141 مقدمات میں سے 96 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان کو 17 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ 27 سال 4 ماہ قید کی سزا سنائی اس طرح چند بڑے مقدمات میں سال 2019 میں گھر سے بھاری مقدار میں جعلی اور ممنوعہ ادویات برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد بڑے ڈرگ ڈیلر کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔