ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے 4افراد گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین گینگز کے 4افراد کو گرفتار کرلیا،زیر حراست گینگز سے مسروقہ و چھینے گئے 8 موٹر سائیکل، موبائل فون اور موبائل فونز کی فروخت سے ۔۔۔
حاصل ہونے والی و دیگر رقم 37 ہزار روپے برآمد،رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ و چھینے گئے 4 موٹر سائیکل اور رقم 5 ہزار روپے برآمد کی۔،نیو ٹاؤن پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے مسروقہ موبائل فون اورموبائل فونز کی فروخت سے حاصل رقم 32 ہزار روپے برآمد کیے ،چکری پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے ۔