جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا نے والا ملزم گرفتار ،مقدمہ درج
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے اور بیچنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے ۔۔۔
،فیض آباد انٹرچینج کے قریب واقع ٹریفک آفس کی پارکنگ سے ایک جعلساز ملزم مطیب الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایک شہری نے ٹریفک پولیس کو شکایت کی تھی کہ ایک شخص فیض آباد ٹریفک آفس کے کی پارکنگ میں پیسے لے کر جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا کام کر رہا ہے ۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی جاری ہے ۔