اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن 14فروری کو ہونگے

 اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن 14فروری کو ہونگے

19جنوری کو کاغذات نامزدگی جاری ،20اور21کو جمع کرائے جائیں گے عادل عزیز قاضی کی سربراہی میں الیکشن بورڈ قائم ،ریاست علی ، نوید حیات ممبر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات14 فروری کو ہونگے ، الیکشن شیڈول اور الیکشن بورڈکا اعلان کردیاگیا ۔بار کے صدر واجد علی گیلانی کی جانب سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ14 فروری کو9 سے 4 بجے تک ہوگی،19 جنوری کو کاغذات نامزدگی جاری ،20اور21 جنوری کو کاغذات جمع کرائے جائیں گے ،24 جنوری کو ابتدائی لسٹ جاری جبکہ 27جنوری کو سکروٹنی ہوگی،29 جنوری کو اعتراضات جمع، 31جنوری کو ان پر سماعت ہوگی،3فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جائینگے ،6 فروری کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی،14 فروری کو بارایسوسی ایشن کی نئی بلڈنگ میں پولنگ ہوگی،ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات2026 کیلئے سابق وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی کی سربراہی میں الیکشن بورڈ قائم کردیا گیا ، الیکشن بورڈ ممبران میں سابق صدور ریاست علی آزاد اور نوید حیات ملک کے علاوہ سابق سیکرٹری سردارشوکت حیات، سعد راجپوت اور حسنین سرور اعوان شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں