کینٹ بورڈز بلدیا تی الیکشن ، 19جنوری سے حلقہ بندیاں
وارڈز کی ابتدائی فہرست 4 مارچ تک ،حتمی 20 اپریل کو جاری ہو گی
اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے ابتدائی انتظامات 19 جنوری سے 2 فروری تک کیے جائیں گے ، اس کے بعد کینٹ بورڈ کے وارڈز کی ابتدائی فہرست 3 فروری سے 4 مارچ تک جاری کی جائے گی۔حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کی تاریخ 6 مارچ سے 25 مارچ تک مقرر ہے جبکہ اعتراضات کو حل کرنے کی آخری تاریخ 8 اپریل رکھی گئی ہے ۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 20 اپریل کو جاری کی جائے گی۔