اسلحہ سے پاک شہر،3ملزم گرفتار ،اسلحہ ،ایمونیشن برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کی \"اسلحہ سے پاک شہر \"مہم کے تحت تھا نہ پھلگر اں پولیس ٹیم نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔۔۔۔
،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیاجا رہا ہے ،شہری اپنے لائسنس یافتہ اسلحے کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔