اکاومی ادبیات کے زیر اہتمام تقریب ملک بھر سے اہل قلم کی شرکت

اکاومی ادبیات کے زیر اہتمام تقریب  ملک بھر سے اہل قلم کی شرکت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات کے زیرِ اہتمام اہلِ قلم کے دوسرے بین الصوبائی اقامتی منصوبے کے سلسلے میں \"سینئر اہلِ قلم سے مکالمہ\" کے۔۔۔

 عنوان سے تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ملک کے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے بیس منتخب اہلِ قلم اور سینئر اہلِ قلم نے شرکت کی۔اس نشست کا مقصد نوجوان اور ابھرتے ہوئے لکھاریوں کو سینئر اور کہنہ مشق اہلِ قلم کے تجربات، فکری بصیرت اور ادبی سفر سے روشناس کرانا تھا ۔تاکہ بین الصوبائی سطح پر ادبی ہم آہنگی، مکالمے اور تخلیقی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے ۔ بطور مہمانِ اہلِ قلم عاطف علیم، راحت سرحدی،اسرار ایوب، فرخ یار،عابد سیال، شکیل جاذب، اشفاق ناصر، رشاد بخاری اور محمودہ غازیہ نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں