راولپنڈی،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈائون، 76گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈائون بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ ۔۔۔
گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 76 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں 51 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مثر کارروائی کے لیے خصوصی سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں جو مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔