پیرودھائی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
راولپنڈی (خبرنگار) پیرودھائی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، ڈمپر کے کچلنے سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔۔۔
حادثہ پیرودھائی موڑ کے قریب سڑک عبور کرنے والے شخص کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل کے پھسل کر گرنے کے باعث پیش آیا تیز رفتار ڈمپر نے گرنے والے نوجوان کو کچل دیا، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔