تحریک منہاج القرآن کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خامنہ ای شہید کو خراجِ عقیدت
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای شہید کی تعزیت کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے ۔۔۔
وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر علی مقدم اور نائب سفیر سے ملاقات کی اور شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفد میں غلام علی خان، اجمل القادری، یاسر نسیم اور دیگر شامل تھے، وفد نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای شہید کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، اسلام کی سربلندی اور مظلوم اقوام کے حقوق کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔