بہن، بھائی کو حبس بے جا میں رکھنے پر انکوائری کا حکم، 15روز میں رپورٹ طلب

بہن، بھائی کو حبس بے جا میں رکھنے پر  انکوائری کا حکم، 15روز میں رپورٹ طلب

اسلام آباد (خبرنگار) بہن اور اس کے بھائی کو حبس بیجا میں رکھنے اور ان کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر۔۔۔

 عدالت نے ایس پی کو انکوائری کرکے 15دن میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرا ظفر کے روبرو دائر درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ آنسہ بی بی اور اس کے بھائی کو رات کے وقت راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ سے حراست میں لے کر تین روز تک غیرقانونی طور پر رکھا گیا اور بعدازاں انہیں مختلف سنگین مقدمات میں نامزد کر دیا گیا۔ عدالت نے ابتدائی ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ الزامات بادی النظر میں قابل دست اندازی جرائم بنتے ہیں اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں، سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج، موبائل فونز کا ڈیٹا، کال ڈیٹیل ریکارڈ اور ضبط شدہ سامان کا مکمل ریکارڈ تفتیش کا حصہ بنانے کا بھی حکم دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں