جونیئر جناح ٹرسٹ کے زیر اہتمام کوئی بچہ پیچھے نہ رہے تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (دنیارپورٹ)جونیئر جناح ٹرسٹ کے زیر اہتمام کوئی بچہ پیچھے نہ رہے کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سیکرٹری وزارتِ تعلیم ندیم محمود سمیت مختلف اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ پروگرام یونین کونسل وائز کارپٹ کوریج اور collaborative اپروچ کے تحت آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے عزم کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے ۔ جونیئر جناح ٹرسٹ کے ڈائریکٹر محمد الخیام نے کہا کہ اسلام آباد کے ہر یونین کونسل میں سروے کے ذریعے آؤٹ آف سکول بچوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے ۔