اعلی تعلیم کا فروغ ،علامہ اقبال اوپن اور بحریہ یونیورسٹی میں معاہدہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور۔۔۔
بحریہ یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون کا ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔ اس شراکت داری کا مقصد فاصلاتی اور آن لائن تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینا اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اوپن یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ، بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے ریکٹر وائس ایڈمرل عابد حمیدنے دستخط کئے۔