ڈیڈ لاک ختم ،حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات شروع
مہاجرین نشستوں کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس،عید کے بعد پھر بیٹھک پر اتفاق
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈیڈ لاک ختم ، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں آزاد کشمیر اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون آزاد کشمیر عبد الوحید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کمیٹی کا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا اور تمام ارکان نے بحث میں حصہ لیا اور مختلف امور زیر بحث آئے۔ بعض معاملات غور طلب پائے گئے جن پر میٹنگ میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ان معاملات پر عید الفطر کے بعد آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔