ایچ ای سی اعلی تعلیم کیلئے جامع اصلاحات پر عمل پیرا، ڈاکٹر نیاز احمد

ایچ ای سی اعلی تعلیم کیلئے جامع اصلاحات پر عمل پیرا، ڈاکٹر نیاز احمد

جامعات میں تحقیق اور جدت کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم،تصدیق کا عمل آن لائن کرینگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ کمیشن ملک میں اعلی تعلیم کے شعبے کو قومی ضروریات اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے جامع اور مضبوط اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات کے انڈرگریجویٹ پروگراموں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا تین کریڈٹ آورز پر مشتمل کورس لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ مختلف شعبہ جات کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات سے آگاہ کیا جا سکے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جاسکے۔ جامعات میں تحقیق اور جدت کے فروغ کیلئے آفسز آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے بھی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، ایچ ای سی دستاویزات کی تصدیق کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کرنے جا رہا ہے جس کے بعد درخواست گزاروں کو تصدیق کیلئے ذاتی طور پر ایچ ای سی دفاتر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور تمام عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوگا۔ حکومت کے جاری لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اب تک 65ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی لیپ ٹاپ بھی جلد فراہم کر دیئے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں