گاڑیاں چوری کرنیوالے گینگ گرفتار، 40لاکھ کی گاڑیاں برآمد

گاڑیاں چوری کرنیوالے گینگ گرفتار، 40لاکھ کی گاڑیاں برآمد

ملزمان میں نعمان، عرفان، فخر شامل، 8سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کی کارروائی، منظم کار چور گینگ کے 3ارکان گرفتار، گینگ سے 40لاکھ روپے مالیت کی 5مسروقہ گاڑیاں برآمد جبکہ کار چور گینگ 8سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ گرفتار ملزمان میں نعمان، عرفان اور فخر عالم شامل ہیں، ملزمان کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کار چوری کے متعدد وارداتوں کا انکشاف، ملزمان تھانہ آبپارہ، مارگلہ، شہزاد ٹاؤن اور انڈسٹریل ایریا پولیس کو مطلوب تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں