ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 53گاڑیاں تھانے بند
آئی جے پی روڈ پر لین وائلیشن پر 927گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی آئی جے پی روڈ پر ہیوی ٹریفک لین کی خلاف وزری پر گزشتہ ایک ماہ میں لین وائلیشن پر 927گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فاسٹ لین میں اوور سپیڈنگ پر 53ہیوی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ کارروائیوں کی نگرانی چیف ٹریفک آفیسر خود کر رہے ہیں۔ سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک ڈرائیورز ایسی سنگین خلاف ورزی سے باز رہیں۔