بنوں:مردانہ حلیہ اپنانے پر مسلح افراد کا کمسن لڑکی پر تشدد، ویڈیو وائرل
بنوں (این این آئی)بنوں میں مسلح افراد نے مردانہ حلیہ اپنانے پر کمسن لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانیہ بنایا اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔پولیس کے مطابق تحصیل ڈومیل کے علاقے زیرکی سے تعلق رکھنے والی لڑکی پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکے کے ساتھ رہنے پر مسلح افراد نے اٹھایا اور اس پر تشدد کیا۔۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں لڑکی سے بیان دلوایا گیا کہ وہ آئندہ مردانہ لباس نہیں پہنے گی ، اس طرح لڑکوں کے ساتھ نہیں گھومے گی اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلے گی ۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچی کا والد بیمار ہے جبکہ اس کا کوئی بھائی نہیں ،وہ مجبوری کے تحت گھر کی کفالت کیلئے دکان پر ملازمت کر رہی تھی، مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدعوام میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔