راولپنڈی، 4افراد گرفتار 40لٹر شراب، اسلحہ برآمد
راولپنڈی(این این آئی) تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20لٹر شراب برآمد کی۔۔۔
وارث خان پولیس نے ایک ملزم سے 10لیٹر شراب جبکہ ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم سے 10لٹر شراب برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔