پولیس افسران کے رویئے میں مثبت تبدیلی ،عوام کو خدمات کی فراہمی بارے تربیتی ورکشاپ
راولپنڈی (خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب عبد الکریم کے احکامات پر پولیس ہیڈ کوارٹرز میں۔۔۔
پولیس افسران کے رویئے میں مثبت تبدیلی اور عوام کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا ،افسران نے لیکچرز دئیے ، ورکشاپ میں ضلع بھر سے افسران و اہلکار،ایلیٹ فورس،ٹریفک سٹاف،پی ایچ پی اور لیڈی پولیس افسران نے شرکت کی، لیکچر کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کے رویہ کو بہتر بنانا اور ان کی اخلاقی تربیت ہے ،شہریوں کے وقار، عزتِ نفس اور بنیادی حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے۔