راولپنڈی، نوشہرہ:رشتہ سے انکار، قُل میں جھگڑا، 2 نوجوان قتل

راولپنڈی، نوشہرہ:رشتہ سے انکار، قُل میں جھگڑا، 2 نوجوان قتل

والد کے قُل کی دعا کے دوران بیٹے پر چھری کے وار، ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا لڑکی کے بھائی نے حلال پر گھر جا کر فائرنگ کی، تین گولیاں لگیں، مقدمہ درج

راولپنڈی، نوشہرہ (خبر نگار، نمائندہ دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی اور نوشہرہ میں رشتہ سے انکار اور قل کی دعا کے دوران جھگڑے کے واقعات میں 2نوجوان قتل کر دیئے گئے ۔ راولپنڈی میں والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑے میں بیٹے کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ الدین میں ہوا، ملزم فرار ہو گیا۔ چھری کے وار سے نوجوان زخمی ہوا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ادھر نوشہرہ پبی خان شیر گڑھی میں رشتہ سے انکار پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کرکے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا۔ مقتول 24سالہ حلال کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پبی منتقل کردی گئی۔مقتول کی والدہ شہناز بی بی کے مطابق افطاری سے قبل گھر کا دروازہ بجانے پر حلال نے دروازہ کھولا تو ملزم شہسوار نے اس پر فائرنگ کردی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو تین گولیاں ماری گئیں۔ تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں