مردان:نوجوان قتل، لاش کی بے حرمتی کیخلاف ورثاء کا احتجاج

مردان:نوجوان قتل، لاش کی بے حرمتی کیخلاف ورثاء کا احتجاج

گمشدگی کی رپورٹ کے باوجود پولیس نے کوئی دلچسپی نہیں لی:بھائی کا الزام سجاد کی آنکھیں، گردے نکالے گئے ، تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے :پریس کانفرنس

مردان (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے گمبٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سجاد کو بیدردی سے قتل اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے واقعے پر ورثاء اور اہل علاقہ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ مقتول کے بھائی شمس القمر نے اہل علاقہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا اس کا بھائی گوجرانوالہ سے 19 فروری کو گاؤں آیا اور لاپتہ ہوگیا۔ ہم نے مقامی پولیس چوکی میں گمشدگی کی رپورٹ دی تاہم پولیس نے روایتی ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے دلچسپی نہیں لی۔ بعد ازاں کئی ٹکڑوں میں لاش مصری بانڈہ سے برآمد ہوئی۔ مقتول کے ہاتھ پیر کاٹنے سمیت آنکھیں اور گردے بھی نکالے گئے، اس پہلو سے بھی تفتیش کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ ورثاء اور اہل علاقہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں