تھرپارکر کی خواتین کیلئے جدید زچگی نگہداشت تربیتی پروگرام کا آغاز
اسلام آباد (نامہ نگار) او آئی سی کامسٹیک اور یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز نے تھرپارکر (چھاچھرو اور ڈاہلی) کی سند یافتہ مائوں کے لیے ایک مکمل فنڈڈ تربیتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
یہ تربیت انڈس میڈیکل کالج ہسپتال، ٹنڈو محمد خان میں ہوگی۔ فیس، رہائش اور کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 ہے۔