کھیوڑہ سالٹ مائن کے سینکڑوں مائینرز کیلئے سالانہ 5پرسنٹ کی منظوری
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا)کھیوڑہ سالٹ مائن کے سینکڑوں مائینرز کیلئے سالانہ پانچ پرسنٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی انجینئر ملک اسد نے منظوری دے دی۔
یہ پانچ پرسنٹ عیدالفطر سے قبل مائینرں کو ادا کیا جائے گا۔ پانچ پرسنٹ کی خبر سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس سے قبل مائینرز اور ورکرز میں کروڑوں روپے کا راشن تقسیم کیا گیا۔