اسلام آباد کے سوشل سکیورٹی رجسٹرڈ ملازمین کو پنجاب طرز پر الاؤنس، بونس دینے کا مطالبہ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ریسٹورنٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر محمد فاروق اور چیئرمین ممتاز احمد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ۔۔۔
اسلام آباد کے سوشل سکیورٹی کے رجسٹرڈ ملازمین کو بھی پنجاب کی طرز پر اضافی الاؤنس اور عید بونس فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا پنجاب حکومت کا سوشل سکیورٹی ملازمین کو ماہانہ الاؤنس کے ساتھ اضافی 7 ہزار روپے اور عید بونس قابلِ تحسین اقدام ہے۔