دیارِ غیر میں بھی دل پاکستان کیلئے دھڑکتا:اوورسیز پاکستانیز

دیارِ غیر میں بھی دل پاکستان کیلئے دھڑکتا:اوورسیز پاکستانیز

ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے :ڈاکٹر آصف، ماجد و دیگر

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) یومِ پاکستان کے موقع پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ اگرچہ دیارِ غیر میں مقیم ہیں، لیکن ان کے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔نیوزی لینڈ میں مقیم ڈاکٹر آصف سعید خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی جذباتی طور پر پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا میں مقیم ڈاکٹر ماجد گوندل کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری آن، شان اور پہچان ہے ، پاکستان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتا ہے ۔ایمن جعفری نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا، جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔نادر ہاشمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد اور خودمختار وطن کے قیام کے لیے کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں