پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی، ڈینگی خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار

 پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی، ڈینگی خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا اجلاس، طلبہ کو ڈینگی رضاکار بنا کر مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 13سے 16 اپریل تک انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پری کیمپین سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس، سویپنگ ایکٹیویٹیز اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر میں سروس سٹیشنز اور ٹائر شاپس کی سخت نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈینگی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو ڈینگی آگاہی مہم میں بطور رضاکار شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان رضاکاروں کو خصوصی جیکٹس فراہم کی جائیں تاکہ وہ گلی محلوں میں جا کر عوام میں شعور اجاگر کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں