ٹریفک پولیس میں تبادلے :روٹیشن پالیسی کے تحت نئے انچارجز تعینات
راولپنڈی (خبر نگار) چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اور لائسنسنگ سینٹرز کے انچارجز کے تبادلے کر دیئے۔
ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سمیت شہباز شریف پارک لائسنسنگ سینٹر اور گوجر خان لائسنسنگ سینٹر میں تعینات انچارجز کو تبدیل کر کے نئے انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا تبادلے روٹیشن پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں تا کہ تمام افسروں اور جوانوں کو فیلڈ کے ساتھ دفاتر میں ڈیوٹی کا یکساں موقع ملے۔