منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سپلائر سمیت 5 گرفتار

 منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سپلائر سمیت 5 گرفتار

ملزمان سے 16کلو سے زائد چرس برآمد، کالجز اور یونیورسٹیوں میںسپلائی کا انکشاف

راولپنڈی(خبر نگار) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،بڑے منشیات سپلائر سمیت 5 افراد گرفتار، ساڑھے 16 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ صادق آباد پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، زیر حراست شخص نے کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔ دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو 40 گرام چرس برآمد کی،وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو400 گرام چرس برآمد کی،نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو260 گرام چرس برآمد کی،سول لائنز پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 100گرام چرس برآمد کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں