نوشہرہ:نوسربازوں نے تاجروں، خواتین کو نقدی، موبائل فونز سے محروم کر دیا

نوشہرہ:نوسربازوں نے تاجروں، خواتین  کو نقدی، موبائل فونز سے محروم کر دیا

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ کینٹ میں نوسرباز گروپ سرگرم ہو گیا، دو تاجروں کو ہزاروں روپے، غیرملکی کپڑا مارکیٹ میں چار خواتین کو قیمتی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا۔

انجمن تاجران کے مطابق نوسرباز گروپ نے فراڈ کرتے ہوئے تاجر عظیم سے 24ہزار روپے ، بابو محلہ میں تاجر کلیم سے 12ہزار سات روپے اڑا لیے۔ تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے تصدیق کی کہ چند واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔ پولیس نے تصدیق کی کہ جیب تراش ایک خاتون اور بچے کو رنگ ہاتھوں گرفتارکیاگیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں