مری :عید کیلئے ٹریفک پلان تیار، 200 سے زائد اہلکار تعینات

مری :عید کیلئے ٹریفک پلان تیار، 200 سے زائد اہلکار تعینات

پانچ اہم روڈز کو ون وے کر دیا گیا ، سیاحوں کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات جی پی او چوک پارکنگ فری زون قرار ، سنی بنک کے مقام پر کنٹرول روم قائم

مری(نمائندہ دنیا) مری کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری، 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر عمران رزاق نے بتایا کہ مری کے پانچ اہم روڈز کو ون وے کر دیا گیا ہے جبکہ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا ، شہر کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے خصوصاً جی پی او چوک کو پارکنگ فری زون قرار دیا گیا ہے ، ٹریفک مسائل کے حل کے لیے سنی بنک کے مقام پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مختص پارکنگ مقامات استعمال کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں