میٹرک امتحانات:زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، انتظامات مکمل

میٹرک امتحانات:زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، انتظامات مکمل

401امتحانی مراکز قائم، عملہ تعینات، طلبہ کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں امتحانی مراکز کی آن لائن کیمروں سے مانیٹرنگ اور بائیومیٹرک حاضری لازمی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) میٹرک امتحانات (پہلا سالانہ) کو منظم اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے تمام ضلعی افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو منصفانہ ماحول میسر آ سکے ۔ ڈویژن بھر میں کل 401 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں طالبات کے لیے 148 اور طلبہ کے لیے 138 مراکز مخصوص ہیں، جبکہ 113 مشترکہ مراکز اور 2 مراکز جیلوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ریگولر امیدوار اپنے تعلیمی اداروں کے پورٹل سے سلپس حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے بے فارم یا داخلہ فارم نمبر کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرنے کے مجاز ہیں۔ امتحانی مراکز کی آن لائن کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اور بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کا سدِباب کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں