امتیازی سلوک قیامِ پاکستان کی بنیاد بنا:قاضی فضل الرحمن

امتیازی سلوک قیامِ پاکستان کی بنیاد بنا:قاضی فضل الرحمن

پاکستان نہ بنتا تو مسلمان غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے :کارکن تحریکِ پاکستانتحریکِ پاکستان کے کارکن فضل الرحمن کا قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن قاضی فضل الرحمن نے کہا برصغیر میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہی قیامِ پاکستان کی بنیاد بنا، اگر پاکستان نہ بنتا تو مسلمان آج بھی غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے انگریزوں اور ہندوؤں کے رویے کو دیکھتے ہوئے ایک علیحدہ ریاست کی تحریک شروع کی اور واضح کیا کہ مسلمان ایک الگ قوم ہیں، جن کی تہذیب، ثقافت اور طرزِ زندگی ہندوؤں سے مختلف ہے ۔تحریک پاکستان سے لے کر حقیقی آزادی تک کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے قاضی فضل الرحمن نے کہاکہ انہیں بچپن میں قائد اعظم کو دیکھنے کا موقع ملا جب وہ کوئٹہ تشریف لائے تھے ۔ ان کے بقول قائد اعظم بلند قامت، باوقار اور متاثر کن شخصیت کے مالک تھے ، جنہوں نے ان پر گہرا اثر چھوڑا۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں مسلمانوں کی اکثریت پاکستان کے قیام کے حق میں تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں