نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید ملن امن مشاعرہ31مارچ کو ہوگا

نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید ملن امن مشاعرہ31مارچ کو ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ 31مارچ کو عید ملن امن مشاعرہ کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد ادبی اظہار، ثقافتی ہم آہنگی اور عید کی تقریبات سے منسلک یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہے ۔۔۔۔

اس ادبی نشست راولپنڈی اور اسلام آباد کے ممتاز شعرا امن اور جشن کے موضوعات پر مبنی اپنا کلام پیش کریں گے ۔ معروف شاعر اور دانشور ڈاکٹر سید شبیہ الحسن رضوی مشاعرے کی صدارت کریں گے جبکہ قومی اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن فرح ناز اکبر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں