بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 25پولیس اہلکاروں کے چالان
جو پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ پکڑا گیا اس کا موٹرسائیکل بھی بند کیا جائیگا، سی ٹی او
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چالان ٹکٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک افسر سرفراز ورک نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25سے زائد پولیس اہلکاروں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور برابری کی سطح پر لاگو ہوگا، آئندہ جو پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ پکڑا گیا اس کا موٹرسائیکل بھی بند کیا جائے گا۔