اے این ایف کارروائیاں، 53لاکھ کی 72.92کلوگرام منشیات برآمد

اے این ایف کارروائیاں، 53لاکھ کی 72.92کلوگرام منشیات برآمد

راولپنڈی، کراچی، یارو پشین میں کارروائیاں، خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کارروائیوں میں 53لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 72.92کلو گرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کورئیر آفس میں یو کے سے آنے والے پارسل سے 2گرام کوکین، کراچی ایئرپورٹ پر کورئیر آفس میں یو اے ای جانے والے پارسل سے پیپرز میں جذب 790گرام کینابس، یارو پشین کے قریب گاڑی سے 48کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ موسیٰ کالونی کوئٹہ بس سٹاپ کے قریب خاتون کے قبضے سے 12کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں