اسلام آباد پولیس ،پروموشن کمیٹی کا اجلاس ، کانسٹیبلز کی ترقی کی سفارشات
ترقی کورس پاس کرنیوالوں کو ایڈجسٹ کیا جائیگا ،افسروں کی فلاح ترجیح ،اے آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس لاجسٹکس عبد الحق عمرانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے کانسٹیبلزکے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل کانسٹیبلز کی ترقی کی سفارشات بھجوادیں جن کی منظوری کے بعدکانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلزکے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔اے آئی جی نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے ۔تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے افسران و جوانوں کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ خود ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائیں گے ۔رینک لگانے کی تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی۔ پولیس فورس کی ویلفیئرہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔