زیر التوا منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں ، وزیر مواصلات

زیر التوا منصوبوں کی تکمیل میں  تاخیر برداشت نہیں ، وزیر مواصلات

این ایچ اے ریجنل آفس کا دورہ ،پلوں کی مرمت،توسیع کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے گزشتہ روز این ایچ اے کے ریجنل آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی ، وفاقی وزیر کو سندھ بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ مرکز انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنا اور آپریشنز کی ہموار روانی کے لیے سکیورٹی خدشات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے زیر التوا منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اب تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تعمیرات کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،اجلاس میں اہم شاہراہوں بشمول این120، این110، این5، این55 اور ایم6 موٹروے کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پلوں کی مرمت اور توسیع کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور وسائل کے بہتر انتظام کے لیے ٹول ٹیکس جمع کرنے کے نظام کا سٹرٹیجک جائزہ بھی لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں