کامسیٹس یونیورسٹی کا سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار، سیکرٹری سائنس

 کامسیٹس یونیورسٹی کا  سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار، سیکرٹری سائنس

سمارٹ تھیسس مینجمنٹ سسٹم سے 50ملین تک کی مالی بچت حاصل ہوئی،ریکٹر کی بریفنگ

 اسلام آباد(دنیار پورٹ )وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد بلوچ نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام کا دورہ کیا، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، پرنسپل افسران اور سینئر انتظامیہ نے استقبال کیا۔ریکٹر نے یونیورسٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات پر بریفنگ دی، آن لائن ڈگری ویری فکیشن اور سمارٹ تھیسس مینجمنٹ سسٹم سے تقریباً 2,000 درختوں کے برابر کاغذ کی بچت اور 50 ملین روپے تک کی متوقع مالی بچت حاصل ہوئی ہے۔

وفاقی سیکرٹری نے یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ریسرچ کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دے کر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ورکر ویلفیئر فنڈ کے طلبہ کی بڑی تعداد کے باعث مالی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں وفاقی سیکرٹری نے کامسٹیس یونیورسٹی سینٹرل لائبریری اور آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں