کفایت شعاری، ایندھن بچائو، ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

 کفایت شعاری، ایندھن بچائو، ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

چیف کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، حکام کی بریفنگ ،احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز اور متعلقہ افسران نے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کو فوری نافذ العمل کیا جارہا ہے۔

تمام دکانیں، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز پورے ہفتے رات 8 بجے بند ہونگے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اسی طرح بیکریوں، ریسٹورنٹس, تندور اور کریانہ سٹورز کو پورے ہفتے رات 10 بجے مکمل بند کیا جائیگا۔ آئی جی نے کہا کہ ان اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کریگی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس مشترکہ ٹیم کے طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور رات 10 بجے کے بعد تمام متعلقہ کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں