جنگ بندی ،نجی تعلیمی ادارے آج یوم تشکر منائیں گے

جنگ بندی ،نجی تعلیمی ادارے  آج یوم تشکر منائیں گے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج یوم تشکر کے طور پر منائیں گے۔۔۔

 سکول اسمبلی میں اللہ کے شکر کے ساتھ وطن عزیز کی قیادت خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں گے ۔ ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے دعائیں کی جائیں گی ۔یہ بات آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی ، شمالی پنجاب ابرار احمد خان ، فرقان چودھری ، محمد حسنین ، مشتاق حیدر، سید عادل علی شاہ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں