نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی ری ایکریڈیٹیشن ٹیم کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) کی ری ایکریڈیٹیشن ٹیم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایف ای ٹی) کا دو روزہ دورہ کیا۔۔۔
جس کا مقصد بی ای ٹیکنالوجی پروگرامز (الیکٹریکل، سول اور مکینیکل) کا جائزہ لینا تھا۔ ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز مظہر نے کی۔ دورے کے دوران ٹیم نے تدریسی و تعلیمی عمل، لیبارٹریز، بنیادی ڈھانچے اور ایکریڈیٹیشن کے تقاضوں کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لیا۔