مشکل وقت میں حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ،حماد قریشی

مشکل وقت میں حکومت سے ہر قسم  کا تعاون کرنے کو تیار ،حماد قریشی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)تاجر برادری نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔

حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر امن کے فروغ اور ملکی استحکام کے لیے تاجروں نے چار دن کاروبار بند کر کے مثالی قومی یکجہتی کا ثبوت دیا۔ مزید برآں جاری انرجی بحران کے پیش نظر حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آٹھ بجے دکانیں بند کر کے بھی بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے ایک بیان میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں