اسلام آباد، 8اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 8اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

رمنا، شالیمار، ترنول، سبزی منڈی، سہالہ، ہمک میں کارروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 8اشتہاری مجرموں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ وومن، تھانہ رمنا، تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ پھلگراں اور تھانہ بھارہ کہو پولیس ٹیموں نے 14ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1625گرام چرس، 671گرام آئس اور مختلف بور کے 7عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 8مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں