ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے 2ارکان گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے قیمتی موبائل فونز، مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔