معرکہ حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، ساجد صفدر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔۔۔
جس نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرات، قربانیوں اور جدید دفاعی حکمتِ عملی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔