الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اسلام آباد والنٹیئرز کے اعزاز میں تقریب
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد والنٹیئرز 2026کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
، جس میں شہر بھر سے رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت ملک بھر میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مشن میں ساتھ دینے والے تمام رفقاء اور رضاکار قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خدمت کا یہ سفر پوری لگن اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔