راولپنڈی، قتل، منشیات اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 4ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، منشیات اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے ایک ماہ قبل سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو جدید ہیومن انٹیلیجنس اور دیگر ذرائع کی مدد سے گرفتار کیا۔