ڈی آئی جی سکیورٹی کا ایوان صدر کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

ڈی آئی جی سکیورٹی کا ایوان صدر  کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی عمر فاروق نے ایوانِ صدر کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی امور اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی سکیورٹی نے ایوانِ صدر کے اطراف قائم ناکہ جات اور دیگر سکیورٹی پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات، چیکنگ کے طریقہ کار اور جوانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں