راولپنڈی، موٹرسائیکل سوار 2افراد کو کچلنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی (این این آئی) نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے۔۔۔
موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچلنے والے شخص کوگرفتار کر لیا، کار کی ٹکر سے دونوں شہری جاں بحق ہو گئے تھے، کار ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا، نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔